اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ میں پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بل پیش کر دیا گیا ۔ بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا چیئرمین سینیٹ میاں ربانی نے کمیٹی کو 12 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔ جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس میں وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور شیخ افتاب نے پی آئی اے منتقلی بل 2015 ایواب میں پیش کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے نجکاری بل قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفرالحق کی جانب سے سعید غنی کے مطالبے کی مخالفت نہ کئے جانے پر بل قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیاجس پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے قائمہ کمیٹی کو12روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔