اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ امریکہ سے 63ریلوے انجن کی خریداری جلد مکمل کرلی جائے ، ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے برسر اقتدار میں آنے پر کہیں یہ خریداری کا معاہدہ رک نہ جائے ۔ تفصیلات کے مطابق وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ریلوے انجنز کی تفصیلات بتا رہے تھے کہ 63 لوکو موٹو انجنز خریدنے کا معاہدہ کیا گیا ہے اور یہ انجن یو ایس اور ریجن ہوں گے جس پر چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے مسکراتے ہوئے تبصرہ کیا کہ یہ انجن جلد خرید لئے جائیں کہیں ایسا نہ ہوسکے کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے پر وہ بھی نہ ملیں