اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

پنجاب حکومت نے عدالت میں اورنج ٹرین منصوبے کےخلاف درخواستوں کے دفاع کیلئے سابق گورنر شاہد حامد کی خدمات حاصل کرلیں

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے خلاف دائر درخواستوں کے دفاع کیلئے سابق گورنر شاہد حامد کی خدمات حاصل کرلیں، خواجہ حارث ایڈووکیٹ کے انکار کے بعد وزیراعلی شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پرشاہد حامد کوایل ڈی اے نے وکیل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ سے اورنج لائن ٹرین منصوبے کیخلاف دائردرخواستوں میں حکومتی وکلا ءکی جانب سے بہتر طور پردفاع نہ کرنے اورعدالت کی جانب سے حکم امتناعی جاری ہونے سے حکومت کافی پریشان ہے۔ زیرسماعت متعدد درخواستوں میں وزیراعلی کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے کیلئے خواجہ حارث ایڈووکیٹ کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔خواجہ حارث کی جانب سے منصوبے پرجاری حکم امتناعی واپس لینے کیلئے عدالت کو مطمئن نہ کرنے اور منصوبے کو سی پیک کا حصہ قرار دینے پر وزیراعلی ان سے ناراض ہوگئے تھے۔جس کے بعد خواجہ حارث نے مقدمے کی پیروی کیلئے عدالت میں پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے وصول کی گئی فیس واپس کر دی تھی جس کے بعد وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے پیش نظر سابق گورنر پنجاب اورسپریم کورٹ کے سینئر وکیل شاہد حامد کی خدمات حاصل کرتے ہوئے انہیں حکم امتناعی ختم کروانے اوراورنج لائن ٹرین منصوبے کیخلاف دائر درخواستوں پر جلد فیصلہ کروانے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…