لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی میں طلبا ء پر تشدد کے الزام میں طلبا تنظیم کے 200کارکنوں کے خلاف مقدمہ تھانہ مسلم ٹاؤن میں درج کر لیا گیا ہے جس میں دہشت گردی، اقدام قتل اور غنڈہ گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ متاثرہ طالب علم محمد قائم ولد عبد الرحیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، طلبا تنظیم کے کارکنوں نے منگل کی رات ہاسٹل نمبر 4میں مقیم کچھ طلبا کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے باعث 7طالب علم زخمی ہو گئے تھے۔