جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کراچی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس جدید قبرستا ن کا منصوبہ شروع

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی نے مخصوص فیز کے رہائشیوں کے لیے ٹیکنالوجی سے لیس جدید قبرستان کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے اور اس منصوبے پر کام بھی شروع کردیاہے۔ انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئرمحمد رشید بٹ نے بتایاکہ ویڈیو لنکنگ کے ذریعے اپنے پیاروں کی قبریں دیکھ کر دور اپنے گھر میں بیٹھا شخص بھی مرنیوالوں کیلئے فاتحہ خوانی کرسکے گا، مذکورہ قبرکا نمبر دے کروہی قبردیکھی جاسکے گی ، لائیوسٹریمنگ کی سہولت بھی پیش کی جارہی ہے ،ویب کیمرے لگائیں گے اور اس مقصد کیلئے ٹیکنالوجی روم بھی قائم کیاجارہاہے۔ قبرستان تمام قبروں کا ریکارڈ بھی رکھے گا جبکہ مرنیوالے ہر شخص کو ایک مخصوص نمبر جاری کیاجائے گا، استقبالی عملہ اور نقشہ کی مدد سے آنیوالا ہرشخص متعلقہ قبرتک جاسکے گا، حکام سولرٹیکنالوجی کے ذریعے قبرستان روشن رکھنے کی منصوبہ بندی بھی کررہے ہیں۔ مختلف فرقوں کی تقسیم کیلئے قبرستان کو مختلف حصوں میں تقسیم کیاگیا، ایک حصہ بچوں اور شہداء4 کیلئے وقف کیاگیا، ایک طرف جنازگاہ بھی تعمیر کی جائے گی۔ تقریباً 1400قبریں تیار کرلی گئی ہیں جبکہ کئی مزدورتاحال مختلف سائز کی قبروں کی کھدائی میں مصروف ہیں ، یہ قبریں اس قبرستان کا حصہ ہیں جو ڈیفنس ہا?سنگ اتھارٹی فیز آٹھ کے رہائشیوں کیلئے بالخصوص بنارہی ہے اور رواں سال مئی میں اس کاافتتاح متوقع ہے ، اب وہاں کے رہائشی فیز ون اور فیز فور میں موجودکنٹونمنٹ بورڈ کے قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی تدفین کرتے ہیں لیکن اب وہاں بھی جگہ کم پڑگئی۔منصوبے کی تعمیر کی وضاحت کے موقع پر ایک آرمی آفیسر نے بتایاکہ قبرستان کو سر سبزو شاداب بنانے کیلئے مختلف قسم کے پورے لگائیں گے تاکہ ایک پارک جیسا دکھائی دے۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…