اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

وزیراعظم کا نیب سے متعلق بیان لا ہو ر ہائی کورٹ میں چیلنج

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم محمد نواز شریف کے نیب سے متعلق بیان کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے رو زلاہورہائی کورٹ میں تحریک انصاف لائرزونگ کے صدر گوہر نواز سندھو کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے بیان کیخلاف درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ایک آزاد اورخودمختارآئینی ادارہ ہے،یہ وزیراعظم کے ماتحت نہیں، وزیراعظم نوازشریف نے بیان دے کرنیب میں زیرسماعت مقدمات میں مداخلت کی ہے، اس لئے عدالت عالیہ وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی کا حکم دے ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے دو روز قبل بہاولپور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ نیب سرکاری افسران کو ہراساں کررہی ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنے امور کی انجام دہی میں خوف محسوس کر رہے ہیں۔ نیب کے چیئرمین کو ہر صورت نوٹس لینا چاہیے بصورت دیگر حکومت اس حوالے سے قانونی اقدامات کرسکتی ہے۔



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…