اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

پولیس نے چھاپہ مار کرمیچز پرجواءکروانے والے 12ملزمان کو گرفتار کر لیا

datetime 17  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)ہربنس پورہ پولیس نے لال پُل کے قریب چھاپہ مار کرمیچز پرجواءکروانے والے 12ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے 20 ہزار روپے نقدی،ٹیلی ویژن، موبائل فونز اور پی ٹی سی ایل فونز برآمد کرلیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہرمیں کریک ڈاﺅن کا حکم دیاجس پرایس پی کینٹ امتیاز سرور نے جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن کی ہدایت کی ۔ڈی ایس پی باغبانپورہ سرکل میاں لیاقت نے ایس ایچ اوہربنس پورہ عاطف ذوالفقار و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اور جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ اوہربنس پورہ عاطف ذوالفقارنے ماہرانہ منصوبہ بندی کرکے لال پُل کے قریب چھا پہ مار کر12بکیئے گرفتار کر لیئے۔گرفتارملزمان میںمحمد حسین، نیامت، ندیم، اشتیاق، محمد عامر، آصف، شفیق، شاہد، رﺅف، جاوید، کاظم اور شوکت شامل ہیں ۔میچ بکیوں کی گرفتاری پر ایس پی کینٹ امتیاز سرور نے ایس ایچ اوہربنس پورہ عاطف ذوالفقار اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…