کراچی(نیوز ڈیسک)بارشیں نہ ہونے کے باعث حب ڈیم میں پانی کم ترین سطح پر آگیا جس کے باعث کراچی میں 10 کروڑ گیلن پانی کی یومیہ قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ متبادل ذرائع سے ضلع غربی کو پانی فرا ہم کیا جارہا ہے۔پانی زندگی ہے،لیکن انتظا میہ اور حکومتوں کی مبینہ غفلت اور نااہلیاں شامل ہوں تو کراچی کے شہری بھی بوند بوند کو ترس جاتے ہیں۔ یہی کچھ ہوا خصوصاً ضلع غربی کی عوام کے ساتھ جہاں پانی فراہم کرنےکا اہم ذریعہ حب ڈیم خشک ہونے کے قریب آگیا ہے اور اندیشہ ہے کہ ضلع غربی کی عوام کے لئے پانی ناپید ہو جائےگا۔حب ڈیم شہر کے مختلف علاقوں کو 10 کروڑ گیلن یومیہ پانی روزانہ فراہم کرتا ہے مگر بارشیں نہ ہونے کے باعث اب یہ خود پانی کو ترس رہا ہے۔ڈیم سے23 کلو میٹر طو یل کینال کے ذریعے پانی لائنوں کے ذریعے شہر میں سپلائی کیا جاتا ہے۔واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ضلع غربی کے عوام کو متبادل ذرائع سے پانی فراہم کیا جارہا ہے
حب ڈیم ڈیڈلیول کے قریب پہنچ گیا، کراچی میں پانی کی قلت کا خدشہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم(چوتھا حصہ)
-
سکولوں میں داخلے کیلئے عمر کی نئی حد مقرر، والدین کی پریشانی میں اضافہ
-
تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی، طلبا کے لئے اہم خبر
-
سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نئی شرط عائد
-
پرانی امپورٹڈ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
جون اور جولائی کے فیس واؤچرز! نجی اسکولوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری
-
پنجاب حکومت کا ملازمین کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ٹرمپ نے ایران سے جن 8 خواتین کو پھانسی نہ دینے کا مطالبہ کیا وہ کون ہیں اور ان پر کیا الزامات ہیں؟
-
اسلام آباد،وی آئی پی روٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہل کار گرفتار
-
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی
-
عمران خان 3 پارٹی رہنماؤں سے سخت ناراض
-
قومی کرکٹر محمد نواز ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر بڑی مشکل میں پھنس گئے
-
سگے خالو کی 10 سالہ بچی سے زیادتی
-
نوجوان بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں



















































