اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی‘ مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک ہلاک، 2زخمی

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے گزری میں ٹی وی اداکار کے گھر پرفائرنگ کی اطلاع ہے ،پولیس کے مطابق جائے وقوعہ گولیوں کے خول نہیں ملے۔ اورنگی،کورنگی اور ڈیفنس میں فائرنگ سے ایک ہلاک 2 زخمی ہوگئے۔کراچی پولیس میڈیا سیل کے انچارج قمر زیب ستی کے مطابق ڈیفنس فیز 4 میں اداکارہ امبرین کے گھر پر سمیر میر نامی شخص نے اپنے 6 سرکاری محافظوں کے ہمراہ فائرنگ کی ہے، تاہم علاقہ پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر موجود خواتین نے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور پولیس کو بھی گولیوں کے خول نہیں ملے۔دوسری جانب کورنگی میں سنگر چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جبکہ اورنگی ٹاﺅن نمبر5 میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، جسے طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر ڈیفنس فیز 4 میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ، پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…