اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

پنجاب میں 564ملین کی ہیر پھیر،نئے انکشاف نے کھلبلی مچادی

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق)کی رکن صوبائی اسمبلی نے وزا ر ت صحت پنجاب میں 564ملین روپے کی ادویات کی خریداری میں گھپلوں پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار میں انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت کی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب صوبے کے مختلف ہسپتالوںمیں غریب مریضوں کیلئے37.563ملن کی ادویات اور سرجیکل اوزار خریدے گئے یہ دوائیاں ایل پی کے ذریعے خریدی گئی جبکہ خریداری سے قبل نہ کوئی اشتہار دیا گای اور نہ شفاف طریقہ اپنایا گیا ۔رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں آنے کے باوجود اس مسئلہ پر ان افسران کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ محکمہ عوام کی فلاح و بہبود اور صحت پر حکومت کی اولین توجہ ہونی چاہیے مگر صحت کے فنڈز میٹرو ٹرین اور اللوں تللوں پر خرچ ہورہے ہیں ۔ہستالوں میں مریض ادویات کے لیے ترس رہے ہیں جبکہ صحت کے لیے مختص رقم خرد برد ہورہی ہے۔انہوںنے اپنی تحریک میں مطالبہ کیا کہ محکمہ صحت میں ادویات کی خریداری میں564ملین روپے کے گھپلوں کی رپورٹ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کی جائے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…