جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

پنجاب میں آزاد حیثیت سے کامیاب 2900 بلدیاتی نمائندے (ن)میں شامل ، نمائندوں کی تعداد 6100 ہوگئی

datetime 14  فروری‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں آزاد حیثیت سے کامیاب 2900 بلدیاتی نمائندے مسلم لیگ (ن)میں شامل ہوگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں حکمران جماعت کے بلدیاتی نمائندوں کی تعداد 6100 ہوگئی ۔پنجاب میں گزشتہ برس مختلف مراحل میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کے 3ہزار 200 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار رہے تھے تاہم ان میں سے 2ہزار 900 منتخب نمائندے حکمران جماعت میں شامل ہوگئے ہیں جس کے بعد اب صوبے بھر میں مسلم لیگ (ن)کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی تعداد 6100ہوگئی ہے۔ اس طرح مسلم لیگ (ن)کو خواتین کی مخصوص نشستوں اور دیگر انتخابی مراحل میں واضح اور فیصلہ کن اکثریت ہوگئی ہے۔اس سلسلہ میں صوبائی وزیرقانون وپارلیمانی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ 2900 آزاد منتخب نمائندوں کی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت حکومتی پالیسیوں پر اطمینان کا ثبوت ہے۔ مسلم لیگ (ن)نے پنجاب سے پیپلزپارٹی کے بعد اب تحریک انصاف کا بھی صفایا کردیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…