کراچی (نیوزڈیسک) لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ میں کم عمر نوجوانوں کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق ان کم عمر نوجوانوں کو بھتہ خوری اور دکانوں پر فائرنگ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا ۔مذکورہ نوجوان بولٹن مارکیٹ ،شیر شاہ مارکیٹ ،پان منڈی اور دیگر علاقوں سے بھتہ وصول کرتے تھے ۔ذرائع کے مطابق اسٹیل مارکیٹ میں بھتہ نہ دینے پردکانوں کوتالے یہی نوجوان لگاتے تھے۔شوکت آغا،گلاب عرف گلابو،شاہدپکٹ اورسلیم گینگ وارکے اہم کردارہیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق بھتہ نہ ملنے پرلڑکے دکانوں پر دستی بم حملے بھی کرتے تھے۔گینگ وارکے سرغنہ سے گروپ میں شامل لڑکوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔