پشاور.(نیوزڈیسک)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے لیے تین اقسام کی پانچ مختلف پشاوری چپلوں کی تیاری جاری ہے۔ پشاور کے جہانگیر نامی چپل ساز کاکہناہے وزیراعظم کو فروری میں چپل تحفے میں بھیجیں گے۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بھی پشاوری چپل کے دلدا دہ نکلے۔ حالیہ دورۂ پشاور کے دوران کفش ساز جہانگیر نے وزیر اعظم کے قدموں کا ناپ لے لیا اور اب ان کے لیے جوتے کی تیاری زوروشور سے جاری ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے جوتے کی لمبائی نو انچ ، اونچائی ساڑھے دس انچ اور چوڑائی دس انچ ہوگی۔ چپل کی تیاری میں استعمال ہونے والا چمڑا غیر ملکی، پتاوا اور سول ایکسپورٹ کوالٹی کے ہیں۔ کفش ساز جہانگیر کے مطابق وزیراعظم کے لیے پشاوری چپل کی تین اقسام کے پانچ جوڑے تیار کیے جارہے ہیں۔جہانگیر سابق صدرپرویز مشرف، سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد اور کئی نامور شخصیات کے لیے بھی پشاوری چپل تیار کرچکا ہے