کراچی(نیوزڈیسک)ڈاکٹر عاصم حسین دہری شہریت کے حامل نکلے، دہری شہریت کے باوجود ڈاکٹرعاصم اہم ترین عہدوں پر فائز رہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم، سینیٹر اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے۔سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کے کینیڈین شہریت کاپاسپورٹ منظرعام پر آگیا ہے ۔کینیڈین پاسپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کا پاسپورٹ آٹھ جولائی 2013میں بنایا گیا اور اس کی میعاد 8 جولائی 2023تک ہے۔ پاسپورٹ میں ڈاکٹر عاصم کی تاریخ پیدائش 28 نومبر 1953ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق دہری شہریت کا حامل شخص اہم ترین عہدے پر فائز نہیں ہو سکتا اور اس حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان بھی حکم نامہ جاری کر چکی ہے۔