اسلام آباد(نیوزڈیسک) لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیزبلوچ کورینجرز کے حوالے کرنے کافیصلہ گزشتہ روزوزیراعلی سندھ اورڈی جی رینجرز کی ملاقات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہواتھا۔معروف صحافی مظہرعباس نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی سندھ اورڈی جی رینجرز کی ملاقات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہواتھا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت سندھ میں جرائم پیشہ افراد سے تفتیش کے لئے 19جی آئی ٹیزبنائی جاچکی ہیں اورعزیزبلوچ سے تفتیش کے لئے مزید3جی آئی ٹیزبنائی جائے ۔انہوں نے کہاکہ عزیزبلوچ پربہت ہی سنگین الزامات ہیں جن کے بارے رینجرز سے تفتیش کے بعد ہی بات کی جاسکتی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ڈی جی رینجرز کوکراچی میں آپریشن تیز کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں ۔