لاہور(نیوز ڈیسک)کسٹمز حکام نے لاہور ائیر پورٹ سے نایاب نسل کے کھچوے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے،144 کچھوے برآمد کرلئے جبکہ کارروائی میں ایک ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کسٹمز حکام نے لاہور ایئرپورٹ سے نایاب نسل کے کچھوے بیرون ملک سمگل کرنے کی کوش ناکام بنا کر ایک ملزم حراست میں لے لیا۔ایئر پورٹ ذرائع کا مزید کہناتھاکہ ملائیشیا جانے والی پرواز پر ایک وسیم نامی شخص نے کسٹم کلیرنگ ایجنٹ کے ذریعےاپنا سامان بک کرایا تھا، جس پر سامان کی چیکنگ کی گئی، تو اس میں سے نایاب نسل کے 144 کچھوے برآمد ہوئے۔کسٹم حکام نے کسٹم کلیئرنگ ایجنٹ کو حراست میں لے لیا جبکہ سامان بک کرانے والے شخص کی تلاش جاری ہے، برآمد ہونے والے کچھووں کو محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے حوالے کردیا گیا ہے