مستونگ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایف سی نے کاروائی کی ہے، فائرنگ کے تبادلہ میں کے بعد 5 شرپسند ہلاک ہوگئے۔ایف سی ذرائع کے مطابق کاروائی نواحی علاقے کلی دتو میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔کاروائی کے دوران اہلکاروں اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 شرپسند ہلاک ہوگئے۔ہلاک شرپسندوں میں تنظیم کا ایک کمانڈر بھی شامل ہے، کاروائی میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے