اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک فضائیہ کی شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختار کے لئے تمغہ بسالت کا اعلان کیا گیا ہے۔صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نوازشریف کی تجویز پر شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختار کے لیے تمغہ بسالت کا اعلان کیا۔شہید مریم مختار پہلی خاتون فائٹر پائلٹ ہیں جن کے لیے تغمہ بسالت کا اعلان ہوا ہے ، مریم مختار فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوگئی تھیں