پشاور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان میں جو فیصلے کئے گئے وفاق اور صوبوں نے اس پر عمل درآمدنہیں کیا،سکولوں کو بند کرنے سے طلباءذہنی طور پر مفلوج ہو جائیں گے۔سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور کے گھر گئے ، چوہدری شجاعت حسین نے غلام احمد بلور کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی اورفاتحہ خوانی کی گئی، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان میں 21نکات سامنے آئے تھے جن میں 5فیصلوں پر عمل کرنا فوج کی ذمہ داری تھی،فوج اپنا کام بخوبی کر رہی ہیں لیکن صوبے اور وفاق پلان کے فیصلوں پر عمل نہیں کر رہے،چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سکول بند کرنے سے طلباءذہنی طور پر مفلوج ہو جائیں گے،تحریب کاری کے ڈر سے طلباءتعلیم کیسے حاصل کریں گے،چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پاکستان کی شہ رگ ہے ،اس صوبے کے عوام کی ہمت ہے جو ان کٹھن حالات میں مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ سکول بند کرنے سے طلباءذہنی طور پر مفلوج ہو جائیں گے،تحریب کاری کے ڈر سے طلباءتعلیم کیسے حاصل کریں گے،چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وفاق خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلوں کا سلوک کر رہا ہے،اس صوبے میں ایک جماعت کی حکومت ہے وفاقی حکومت اس جماعت کو نقصان پہنچانے کیلئے اس صوبے کے عوام کیساتھ زیادتی کر رہی ہے ۔