فیصل آباد(نیوزڈیسک) پولیس رپورٹ کے مطابق جھنگ روڈ لیاقت روڈ کی رہائشی لڑکی کی طرف سے تھانہ جھنگ بازار میں درج کروائے گئے زیادتی کے مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کو پی ٹی آئی رہنما رانا مبشر نے شادی کا جھانسہ دیا اور اپنے ساتھ شیخ کالونی میں واقع ایک مکان میں لے گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اب ملزم اس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔