پشاور(نیوزڈیسک) چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان میں اکیس فیصلے ہوئے تھے جن میں پندرہ حکومت، چھ فوج نے کرنےتھے۔ فوج اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ غلام بلور سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ق نے کہا کہ جلد سیاسی لڑائی ختم ہو جائے گی۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک بار پھر ایک ہو جائیں گی۔