جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم کی ہدایت نظرانداز،معاملہ پہنچ سے باہرہوگیا،چوہدری اورراناڈٹ گئے ؟دبنگ اعلان

datetime 29  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایک طرف نثار اور جاں نثار، دوسری طرف شاہ اور شاہ کے وفادار، وفاقی وزیر داخلہ اور اپوزیشن لیڈر کی لفظی گولہ باری کی گونج آج بھی سنائی دی، نون لیگ کے رانا تنویر بھی میدان میں کود گئے۔چوہدری نثار اور خورشید شاہ کی جھڑپ کے بعد ایک طرف پیپلز پارٹی خورشید شاہ کی حمایت میں باہر نکلی تو چوہدری نثار کی حمایت میں وفاقی وزیر رانا تنویر سامنے آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ عدالت جائیں یا اسمبلی، ان کے خلاف پہلی گواہی وہ دیں گے، خورشید شاہ نے بھائی کو انجینئرنگ کونسل کا چیئرمین لگوایا، پھر ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے منتیں کیں،انجینئرنگ کونسل خورشید شاہ کے بھائی کی کرپشن سے بھری پڑی ہے،خورشید شاہ اپنے بھائی کو بھی میرے دفتر میں لائے، خورشید شاہ سے معذرت کی تو میری شکایت لے کر بڑی دور تک گئے۔انہوں نے کہا کہ میں بہت سے کوائف عدالت میں پیش کرنے کو تیار ہوں، خورشید شاہ اور رانا تنویر کے اختلافات نئے نہیں۔ رانا تنویر پہلے بھی چوہدری نثار کے حق میں بولتے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں بھی ان کی خورشید شاہ سے جھڑپ ہو چکی ہے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈی جی رینجرز سندھ کو فون کر کے کہا کہ کراچی آپریشن کو پورے پاکستان کی حمایت حاصل ہے، آپریشن میں ہر رکاوٹ کو دور کریں گے، دونوں نے اتفاق کیا کہ آپریشن کو اگلے دنوں میں مزید بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی ہے، جمعے کو اہم مشاورتی اجلاس میں کہا ہے کہ وفاق سندھ حکومت سے کوئی تصادم نہیں چاہتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…