اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں جاری بارشوں کاسلسلہ آئندہ ہفتے تک جاری رہے گا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کے ساتھ اولے پڑنے کابھی امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری کاسلسلہ بھی ایک ہفتہ تک جاری رہنے کاامکان ہے جبکہ بالائی پنجاب میں بارشوں کاسلسلہ دودن بعد ختم ہوجائے گاجبکہ وہاں موسم سرداورخشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ،اسلام آباد،لاہوراورخیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش کے ساتھ ساتھ اندھی اورطوفان بھی آنے کاامکان ہے ۔