اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرز سندھ کو ٹیلی فون کر کے کراچی آپریشن کو مزید موثر بنانے پر مشاورت کی ۔ جمعہ کو ٹیلیفونک رابطے کے دور ان وزیر داخلہ نے کراچی آپریشن کے حوالے سے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کو صرف کراچی کی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کی حمایت حاصل ہے اس کے راستے میں ہر رکاوٹ کو دور کریں گے انہوں نے کہاکہ پریشن کو آئندہ دنوں میں مزید بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔واضح رہے کہ جمعرات کے روزاپوزیشن لیڈرسیدخورشید شاہ ،مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیواورسعید غنی نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان پرسخت الزامات لگائے تھے ۔