اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے والے کسی بھی امیدوار کی حمایت نہیں کرسکیں گے،پارٹی کے الیکشن کمیشن نے پابندی لگادی ۔انٹراپارٹی الیکشن میں دھاندلی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت سزاؤں کا اعلان کیا گیاہے۔ تحریک انصاف کیالیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق انتخابی مہم کے دوران جلسے جلوسوں پرپابندی ٗ وال چاکنگ ، بل بورڈز ٗ آتش بازی ٗ انتخابی ضیافتوں اور ووٹوں کی خرید و فروخت کی بھی اجازت نہیں ۔امیدوار سوشل میڈیا ٗ انفرادی ملاقاتوں اور عمومی سائز کے پمفلٹس کے ذریعے مہم چلا سکیں گے۔ دھاندلی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت سزاؤں کا اعلان بھی کیا گیاہے ٗخلاف ضابطہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پرنا اہلیت، پارٹی ٹکٹ سے محرومی کے علاوہ بنیادی رکنیت بھی ختم ہوسکتی ہے ۔