منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

تبلیغی جماعت پرپابندی عائد

datetime 29  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت کی طرف سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے لئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی جس کے مطابق تبلیغی جماعت پر یونیورسٹیز کی حدود میں تبلیغ کرنے اور ٹھہرنے ،ہاسٹلز میں غیر طلبا ء عناصر کے ٹھہرنے پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ تعلیمی اداروں کی حدود میں مساجد میں دیے جانیوالے خطبات کو انتظامیہ کی منظوری سے مشروط قرار دیدیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد تعلیمی اداروں کے لئے سکیورٹی پلان کی تشکیل جاری ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے لیے 13نکات پر مشتمل ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں تمام جامعات کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ انتظامیہ اپنی سکیورٹی کے لیے اپنا انٹیلی جنس نظام بنائے۔ مشکوک کردار کے حامل لوگوں کی کڑی نگرانی کے لیے انتظامیہ موثر اقدامات اٹھائے۔ اسلحہ اور منشیات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ سخت انتظامات کرے۔ فرقہ واریت پر مبنی اسٹوڈنٹس گروپ کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ایڈوائزری میں تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر سے ہمدردی رکھنے والے فیکلٹی ممبران کی اطلاع فوری سکیورٹی اداروں کو دی جائے۔ ہر یونیورسٹی اور کالج کی انتظامیہ سوشل میڈیا پر دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف ایک اکانٹ بنائے جس کے بعد انتظامیہ کے تعاون سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کرے گا۔نئی ایڈوائزری کے مطابق تبلیغی جماعت پر یونیورسٹیز کی حدود میں تبلیغ کرنے اور ٹھہرنے پر پابندی سمیت غیر طلبا ء عناصر کے ہاسٹلز میں ٹھہرنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ ایڈوائزری میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ ہر تعلیمی ادارہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے نشاندہی کی گئی خرابی کو پندرہ دن میں دور کرنے کا پابند ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…