اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

پارلیمنٹ میں نواز شریف سے پوچھوں گا میں نے ان سے کیا فوائد حا صل کئے،خو رشید شاہ

datetime 29  جنوری‬‮  2016 |

سکھر(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب پارلیمنٹ میں نواز شریف کے سامنے دوں گا اور ان سے پوچھوں گا کہ میں نے ان سے کیا اپنی ذات کو فا ئدہ پہنچایا ہے اگر وہ ثابت کر گئے تو سیا ست کو خیر با دکہہ دوں گا اگر انہوں نے فیصلہ نہ کیا تو کہیں اور جا ﺅں گا ۔سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ میں جیسا پہلے تھا اب بھی ویسا ہی ہوں ،الزامات لگا نے والے ما ضی میں میرا ہا تھ چو متے تھے، ہم نے نہ کبھی کسی کی حکو مت بچائی ہے اور نہ بچائیں گے ،ہم نے تو جمہو ریت اور پا رلیمنٹ کو بچا یا ہے جس کے لیے ہم پر فرینڈلی اپوزیشن کے بھی الزامات لگے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کون سی ایسی بات کہہ دی کہ کسی کو پریشانی لاحق ہو گئی جو بات میں کر رہا ہوں وہ آئندہ چار سدہ اور پشاور کے بچوں کے لواحقین کریں گے۔ میں نے کسی کی بیما ری کا کبھی مذاق نہیں اڑایا ہے بلکہ ہو سکا ہوگا تو اسے صحتیابی کی دعا دی ہو گی، میں بیس کروڑ عوام کا اپوزیشن لیڈر ہوں ان کی اپوزیشن سے توقعات وابستہ ہیں ہمیں پوا ئنٹ اسکورننگ کرنا ہو تی تو عمران خان جب کنٹینر پر تھے اس وقت کر تے یا جب ایم کیو ایم نے استعفے دیئے تھے اس وقت کرتے مگر ہم نے ایسا نہیں کیا ۔الزامات لگانا ان کا وطیرہ بن چکا ہے جن کو اب عوام جانتے ہیں چلو ایسا تو ہوا جو شخص بڑئے بڑے واقعات پر بھی ایک لفظ نہیں بو لا،میرے بیان نے اسے ایسی کو ن سی وٹامن کی گو لی دے دی وہ چا رپائی سے اٹھ بیٹھا اور میدان میں آگیا۔ میں نواز شریف سے کہتا آیا ہوں کہ اس نے آستین میں سانپ پال رکھے ہیں جو ڈستے کسی اور کو ہیں اور زہر کسی اور کو چڑھتا ہے میں نے تو چار سدہ واقع پر جو ڈیشل انکوائری کا کہا ہے کیا ہم نے اپنے دور حکو مت میں کئی واقعات پر جو ڈیشل انکوا ئریاں نہیں کرائیں ہم نے حکو مت کی سپورٹ کسی پو ائنٹ اسکورننگ کے لیے نہیں کی دہشت گر دی کے خا تمے کےلیے کی ہے عمران خان کے کنٹینر پر ہو نے کے وقت تو بہت سے وزیروں کو روتے دیکھا جو آج باتین کر رہے ہیں وہ پا رلیمنٹ پر حملے کے وقت کہاں تھے میں نے ڈا کٹر عاصم پر ایک دن بھی بات نہیں کی ڈاکٹر عاصم جانے اور عدلیہ جا نے میرا کیا ڈاکٹر عاصم ان کے ذہنوں میں خوف کی طرح بیٹھ گیا ہے اگر چارسدہ واقعہ کی انکو ائری ہو تی تو حکو مت کو معلوم ہو جا تا کہ دہشت گردوں کے خلاف اتنی شدید لڑائی کے با وجود کون لو گ ہیں جو ایسا کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ بیمار ذہن کی پیداوار ہیں نیشنل ایکشن پلان پر سب جھوٹ بول رہے ہیں اور یہ صرف ایک صاحب سچ بول رہے ہیں مک مکاﺅ کی سیاست کے الزام کا جواب نواز شریف کو دینا پڑے گا میں نے کوئی غلط بات نہیں کہی ہے دہشت گردوں کی مذمت کر نے میں ان کو بیما ری آڑے آرہی تھی حکیم سعید اللہ کے مرنے پر تو ان کی ّنکھوں میں آنسو آگئے تھے ہم حالات بگا ڑنا نہیں چاہتے مگراس شخص کی باتوں سے لگتا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو طول دینا چاہتا ہے کسی کے خوف سے اسکول بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ مزید گھمبیر ہو جا ئے گاملک میں اتنے بڑے واقعات ہو ئے مگر ہم نے تو حکو مت پر اس میں ملوث ہونے کا الزام نہیں لگا یا مگر لگتا ہے کہ حکو مت نہیں تو کو ئی شخص ضرور ملوث ہے جو کبھی روتا ہے اور کبھی سیخ پا ہو جا تا ہے اس سے لگتا ہے کہ دال مین کچھ کالا تو ضرور ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…