لاہور( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مک مکا کی حقیقت سب کے سامنے آگئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کے درمیان مک مکا سامنے آگیا جس کی نشاندہی تحریک انصاف متعدد بار کرچکی ہے۔بتایا جائے کہ وزیراعظم نواز شریف کو پیپلزپارٹی کو فرینڈلی اپوزیشن بنانے کی کیا قیمت ادا کرنا پڑی۔