منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

شرجیل میمن کے خلاف‘کرپشن’ تحقیقات کی تفصیلات طلب

datetime 29  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور دیگر سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے خلاف کی جانے والی”کرپشن“ سے متعلق تحقیقات کی رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے وفاق کے لائ افسر کو ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ کیس کی سماعت 4 فروری تک کے لیے ملتوی کردی۔خیال رہے کہ اس وقت دبئی میں مقیم پی پی پی کے رہنما نے اپنے خلاف مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات کے آغاز کے حوالے سے اپنے وکیل کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کروائی ہے۔وکیل نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کو پاکستان آمد پر گرفتار نہ کیا جائے اور نہ ہی ا±ن کے بیرونی دوروں پر پابندی عائد کی جائے۔تھرپارکر سے پی پی پی کے رکن صوبائی اسمبلی شرجیل میمن نے گذشتہ سال اپنے وکیل کے ذریعے دو پٹیشنز دائر کی تھیں۔پٹیشن میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ جب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسداد کرپشن ایجنسیز نے سیاستدانوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا آغاز کیا ہے میڈیا کے ذریعے ا±ن کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ نیب نے ان کی حالیہ وزارت کے دور میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے ایک انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔شرجیل میمن کے وکیل کے مطابق ان کے موکل کسی بھی قسم کی کرپشن میں کبھی بھی ملوث نہیں رہے اور نہ ہی انھوں نے کبھی اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔تاہم وکیل نے یہ الزام لگایا کہ شرجیل انعام میمن کو مبینہ طور پر جعلی مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے جس میں وہ کبھی ملوث نہیں رہے۔سابق صوبائی وزیر کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ وہ نیب کو شرجیل انعام میمن کو گرفتار نہ کرنے کا پابند کرے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…