اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف آئی اے نے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ اور ملازمت دلوانے کے الزام میں جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام کے سابق ارکان پارلیمنٹ کو باجوڑ ایجنسی سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے صاحبزادہ ہارون الرشید اور سابق سینیٹر عبدالرشید کو اسلام آباد کی ایک عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی طرف سے رجسٹرد مقدمے میں ملزمان پر روح اللہ اور اس کے خاندان کے دیگر افراد کو پاکستانی شہریت دلوانے میں مدد کا الزام ہے ¾ دونوں ارکان نے بعد میں روح اللہ کو نادرا میں ملازمت دلوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔