بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

توہین رسالت کے قوانین ،اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ کابیان سامنے آگیا

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد)نیوزڈیسک)اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ وہ توہین رسالت کے قوانین پر نظرثانی کرنے کو تیار ہیں۔ایک امریکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد خان شیرانی نے کہا کہ وہ اس حوالے سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں اس قانون کے تحت دی جانے سزا انصاف پر مبنی ہے یا نہیں۔ اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو باضابطہ طور پر توہین رسالت کے قانون کو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوانا چاہیے، اس مسئلے پر متعدد علماء مختلف قسم کی رائے کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بھجوائے جانے کے بعد کونسل تجویز دے سکتی ہے کہ آیا اس قانون کو اسی شکل میں رکھا جائے یا مزید سخت کیا جائے یا پھر اس میں نرمی کی جائے۔ ماضی میں اسلامی نظریاتی کونسل کم عمری میں شادی پر پابندی کو غیر اسلامی قرار دے چکی ہے تاہم شیرانی نے انٹرویو میں اس حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ نہیں کیا۔ پارلیمنٹ میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کی نمائندگی کرنے والے مولانا شیرانی کا موقف ہے کہ شادی کے معاملے پر ریاست کو ایک حد تک ہی مداخلت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلوغت کی عمر پر پہنچنے کے بعد ہر شخص کے پاس اختیار ہے کہ وہ کسی یونین کو مسترد کردے۔ یونیسیف کے مطابق پاکستان میں تین فیصد لڑکیوں کی شادی 15 سال سے بھی کم عمر میں کردی جاتی ہے جبکہ 21 فیصد 18 سال سے قبل بیاہ دی جاتی ہیں۔ شیرانی کے مطابق پاکستان کے متعدد قوانین، اسلامی قوانین سے مماثلت نہیں رکھتے اور وہ حکومت کو ان پر نظرثانی کرنے کی تجویز دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی جانب سے قتل کے مجرمان کو معافی کا اختیار دینا انہی قوانین میں سے ایک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت مغربی ممالک کے مفادات کا دفاع کرتی ہے، حکومتی نظریے اور اسلام قوانین کو ایک نہ سمجھا جائے



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…