منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

اب آپ کوپاسپورٹ کیسے ملے گا؟کون سی پریشانی نہیں ہوگی ؟آج معلوم ہوجائے گا

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان (آج)پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی انٹر ایکٹیو وائس ریسپانس (آئی وی آر) بیسڈ ہیلپ لائن سروس نیشنل بینک کی برانچ لیس بینکنگ اور موبائل پے منٹ کے ذریعے پاسپورٹ فیس کی وصولی سروس کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ تقریب کا انعقاد دن بارہ بجے نادرا ہیڈ کوارٹرز میں کیا جائے گا۔انٹر ایکٹیو وائس ریسپانس (آئی وی آر) بیسڈ ہیلپ لائن کی سہولت کے آغاز سے درخواست گزار کسی بھی موبائل سے 9988 ڈائل کرکے اپنے پاسپورٹ کی درخواست پر پیش رفت، پاسپورٹ کے حصول کے لئے ضروریات، مختلف اقسام کے پاسپورٹ کیلئے فیسوں، ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے محل وقوع ، نیشنل بنک کی برانچوں کے بارے میں معلومات اور دیگر عام طور پر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات حاصل کر سکیں گے۔ ابتدائی طور پر یہ معلومات پانچ زبانوں ، اردو، انگریزی، پشتو، سندھی اور سرائیکی میں مہیا کی جائیں گی جن میں بعد میں اضافہ کیا جائے گا۔ موبائل/برانچ لیس بینکنگ کے ذریعے پاسپورٹ فیس وصولی کی سہولت نیشنل بینک آف پاکستان کے اشتراک سے شروع کی جا رہی ہے۔ اس سہولت کے تحت درخواست گزاروں کو یہ سہولت حاصل ہو جائے گی کہ وہ پاسپورٹ کی فیس موبی کیش، یو پیسہ وغیرہ کے ذریعے ایک لاکھ سے زیادہ مراکز پر جمع کرا سکیں گے۔ اس سہولت سے درخواست گزاروں کو نیشنل بنک کی مخصوص برانچوں پر ہی فیس جمع کرانے کی شرط سے چھٹکارہ مل جائے گا۔ ابتدائی طور پر یہ سہولت راولپنڈی اور اسلام آباد میں 4200موبی کیش مراکز پر شروع کی جا رہی ہے جسے مارچ 2016تک ملک بھر میں پھیلا دیا جائیگا اور یو-پیسہ اور موبائل پیسہ کے ذریعے بھی فیس کی ادائیگی کی سہولت مہیا کی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…