اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران پیپلزپارٹی کے بعد پنجاب حکومت کی طرف سیکورٹی خدشات پرسکول بند کرنے کے فیصلے پربھی اختلافات کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ سکول کھلے رکھ کربھی سیکورٹی کے معاملات بہتربنائے جاسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دہشتگرد بھی یہی چاہتے ہیں کہ ہم سکول بند کریں ۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی معاملات بہتربنانے کے لئے سکولوں کوبندکرنے سے تعلیم کونقصان ہوگاجبکہ دوسری طرف وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان مصدق ملک نے کہاکہ سیکورٹی معاملات کی وجہ سے سکول بندکئے گئے ہیں سیکورٹی معاملات درست ہوتے ہی سکول کھول دیئے جائیں گے ۔جبکہ میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کاکہنا تھا کہ موسم کی سختی کی وجہ سے بھی سکول بند کئے گئے تاہم دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔ یوں تعلیمی اداروں کو خطرات لاحق ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بہتر کرنے کیلئے ہدایات دیں ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ کا اپنا موقف ضرور ہے ان سات دنوں میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی مکمل فول پروف بنانے کی کوشش کریں گے۔ رانا ثناء اللہ خان نے واضح کیا کہ حکومت بلدیاتی اداروں کو مکمل بااختیار بنائے گی۔ بلدیاتی اداروں کو انکی صلاحیت کے مطابق اختیارات دئیے جائیں گے