لاہور(نیوزڈیسک) فیس بک کی بدولت ایک اورغیرملکی خاتون پاکستان کی بہوبن گئی ۔تفصیلات کے مطابق چارسال قبل بنک ملازم ناصر عباس اور سوینج کا فیس بک کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ ہوا اور پھر یہ رابطہ ایک خوبصورت بندھن بن گیا۔ سوینج جو ترکی کے ایک ڈینٹل اسپتال میں ایڈمن آفیسر ہے نے کہا پاکستان ااکر اسے توقع سے بڑھ کر محبت ملی۔بیس جنوری کو پاکستان آ کر شادی کرنے والی سوینج صرف آٹھ دن بعد واپس اپنے وطن چلی گئی تاہم اس جوڑے کو یقین ہے کہ بہت جلد ناصر کو بھی ترکی کا ویزہ مل جائے گا اور یوں یہ کہانی مکمل ہو گی۔