اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پشاور کے علاقے پھندو جمیل چوک میں بجلی ٹاور کے قریب نصب 5 بم کو بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) نے ناکارہ بنایا۔پھندو جمیل چوک میں بجلی ٹاور کے قریب نصب یہ بم نصب کیے گئے تھے۔پشاور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز عباس مجید مروت کا کہنا تھا کہ دہشت گرد 132 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کو تباہ کرنا چاہتے تھے جس سے پشاور کو بجلی کی فراہمی معطل ہو سکتی تھی البتہ پولیس نے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنا دی ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار زاہد نے بتایا کہ ان بموں میں مجموعی طور پر 20 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ یہ بارودی مواد 4 پریشر ککرز اور ایک پلاسٹک کے ڈبے میں دھماکے کے لیے نصب کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہر بم میں 4 کلو گرام تک کا بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔بی ڈی ایس نے موقع پر پہنچ کر بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایابعد ازاں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپر یشن شروع کر دیا۔گزشتہ روز بھی پشاور میں سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی تھی۔اس کھیپ میں غیر ملکی ساختہ ممنوع بور کی ایک ہزار رائفلز شامل تھیں۔واضح رہے کہ 2 روز قبل پشاور میں ہی بشیر آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے باردوی مواد سے بھرا ایک پریشر ککر بچے کو تھما دیا اور ساتھ ہی اس بچے کو یہ بم مقامی اسکول کے اندر رکھنے کی ہدایت کی تاہم بچہ ککر گھر لے آیا تھاحکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر کو خالی کیا جبکہ بی ڈی ایس نے بم کو ناکارہ بنا دیا اس ککر بم میں بھی پانچ کلو گرام باردوی مواد چھپایا گیا تھا۔4 روز قبل پشاور میں پھندو کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بم سے دھماکا کیا گیا تھا جس میں مقامی مدرسے کے مہتمم سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔اس دھماکے کی ذمہ داری کسی شدت پسند گروپ نے قبول نہیں کی تھی۔اس دھماکے سے 4 روز پہلے خیبر پختونخوا میں چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر افغانستان سے آنے والے 4 دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس میں 18 طلبہ سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔یاد رہے کہ جون 2014 میں کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ دہشت گردوں کے حملے کے بعد خیبر پختونخوا کے ساتھ واقع قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا تھا، یہ آپریشن اب بھی جاری ہے جبکہ اس میں شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندی پر قابو پانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے البتہ اب بھی دہشت گرد مختلف علاقوں میں عسکری کارروائیاں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
-
چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا
-
بھارتیوں کے امریکا میں بچے پیدا کرکے شہریت لینے کے خواب ٹرمپ نے چکنا چور کردیئے
-
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
-
ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی















































