اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پی ٹی وی کی نیوزاینکر کو گاڑی د لا نے کا جھانسہ دیکر رقم ہتھیانے والے وفاقی پولیس کے تھانیدار اور خاتون کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے تھانیدار کو گرفتار کرلیا گیا۔نیوز اینکر نے بتایا کہ ان کے ڈرائیور عقیل حیدر اور اس کے ساتھی اے ایس آئی نے 3 لاکھ سے زائد رقم لیکر کہا کہ وہ گاڑی دلائیں گے مگر دونوں رقم ہڑپ کر گئے۔ گولڑہ پولیس نے تھانیدار کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرکے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لی