کوئٹہ (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ سرحدی کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی روک تمام سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاکستانی سرحدی کمیشن اور ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی اصغر میر شکاری کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفود کے ہمراہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں دونوں ممالک کے سرحدی حدودکی خلاف ورزی روکنے کیلئے سخت اقدامات کرنے اور دونوں ممالک کے متعلقہ افسران پرمشتمل کمیٹی تشکیل د ینے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی اصغر میر شکاری نے کہا کہ دونوں ممالک کے متعلقہ افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے،جس پر پاکستانی وفد نے ڈپٹی گورنر علی اصغر میر شکاری کی تجویز سے اتفاق کیاجبکہ اجلا س میں ایرانی وفد نے یہ بھی تجویز دی کہ دونوں ممالک غیرقانونی تارکین وطن اور مہاجرین پر کڑی نظر رکھیں گے ۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ددنوں ممالک دہشت گرد عناصر کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے اور ان کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔