بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

40 فیصد پاکستانیوں کوپیٹ بھر کر کھانا نہ ملنے کا انکشاف

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیو زڈیسک) پاکستان کے معروف اقتصادی ماہرین کی طرف سے جاری رپورٹ’’ پاکستان ا نسانی ترقی کے شعبے میں پیچھے کیوں؟ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ہمسایہ ملکوں سے پیچھے ہے تاہم 40 فیصد پاکستانیوں کوپیٹ بھر کر کھانا نہ ملنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ماہرین ڈاکٹر اکمل حسین، منصور احمد و دیگر کے مطابق پاکستان میں امیر لوگوں کو ہی صحت اور تعلیم کی معیاری سہولتیں ملتی ہیں، امیروں کو ہی نوکریاں ملتی ہیں اور امیروں کو ہی سرمایہ کاری کے بہتر مواقع میسر آتے ہیں۔ اقتصادی ترقی کی غیر مساوی تقسیم کی وجہ سے آزادی کے 68 برسوں بعد بھی 40 فیصد پاکستانی ایسے ہیں، جن کو روزانہ 2100 کیلوریز بھی میسر نہیں جو کہ انسانی سانسوں کو جاری رکھنے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے دی جانے والی پبلک سروسز اسی ایلیٹ کو مل رہی ہیں، جو ٹیکس بھی نہیں دیتے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اقتصادی رہداری کے نام پر چین سے آنے والے 46 ارب ڈالر کے منصوبے پاکستانیوں کی زندگیوں کو نہیں بدل سکیں گے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…