اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی ۔ درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کی گئی ہے ۔ جمعرات کے روز قائم مقام چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے طارق اسد ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت کی اس دوران وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دی ۔ واضح رہے یہ درخواست سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں داخل کی گئی تھی تاہم اس کو سماعت کے لئے گزشتہ روز لگایا گیا تھا ۔