اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مالدیپ کی وزیر خارجہ دونیا مامون نے اپنے وفد کے ہمراہ شکرپڑیاں میں لوک ورثہ پاکستان مانومنٹ میوزیم کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاکستان مانومنٹ میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور جدوجہد آذادی اور آزادی کے بعد ملکی ترقی کی غرض سے تخلیقی مناظر دیکھے۔نجی ٹی وی کے مطابق مالدیپ کی خاتون وزیر خارجہ نے میوزیم میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور قومی شاعر اور فلسفی ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی تصاویر میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تخلیق پاکستان میں اہم کردار ادا کرنے اور انکی ملکی آذادی کیلئے جدوجہد پر دونوں رہنما?ں کو خراج عقیدت پیش کیا۔مالدیپ کی وزیر خارجہ نے مہمانوں کے کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ میوزیم کا دورہ اور پاکستانی عوام کی جانب سے جدید ملک کی تعمیر کیلئے جدوجہد آزادی کی تاریخ سے آگاہی سے مجھے نہایت خوشی ہوئی۔مالدیپ کی حکومت اور عوام خوشحال پاکستان اور انکے عوام کیلئے دعاگو ہیں