ملتان (نیوز ڈیسک)ملتان کی بہاءالدین زکریا یونیورسٹی سکیورٹی خدشات کی وجہ سے2 روز کے لیے بندکردی گئی جبکہ ہاسٹل خالی کرالئے گئے اور پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے کئی تعلیمی ادارے سیل کردیے گئے۔ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی 2 دن کے لئے بند کردی گئی۔چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی پر دہشتگرد حملے کے بعد مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاجارہا ہے ، ناقص سکیورٹی انتظامات پر بعض تعلیمی ادارے سیل کردیے گئے۔بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ترجمان پروفیسر غلام شبیر کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر یونیورسٹی 2 دن کیلئے بند کردی گئی ہے، تاہم انتظامی دفاتر کھلے رہینگے، طلباءسے ہاسٹل خالی کرالئے گئے اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، فاصلاتی نظام تعلیم کی بھی ہفتہ اور اتوار کو کلاسز نہیں ہوں گی، یونیورسٹی کا وہاڑی کیمپس بھی 31 جنوری تک بند رہے گا۔بہاولپور میں اسلامیہ یونی ورسٹی کے ریلوے کیمپس اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کو ناقص سیکیورٹی انتظامات کی بنا پر سیل کردیاگیا،اسلامیہ یونی ورسٹی ریلوےکیمپس سیل کیے کرنےکی خلاف طلبہ نے احتجاج بھی کیا۔ڈی ایس پی سٹی شفقت عطا کا کہنا تھا کہ مطلوبہ سیکیورٹی انتظامات ہونے تک سیل کیے گئے تعلیمی اداروں کو ڈی سیل نہیں کیا جائے گا