لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس اور حساس اداروں نے مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر فیکٹری ایریا کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران ہوٹلوں ،ہاسٹلز اور گھروں میں جاکر لوگوں کے کوائف چیک کیے اور بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے انکی تصدیق کی گئی۔آپریشن کے دوران شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا