میانوالی (نیوز ڈیسک)میانوالی میں دہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی،مجرم ممریز نے2005ءمیں رشتے کے تنازع پر باپ اور اس کے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔میانوالی جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل میں موجود دہرے قتل کے مجرم ممریز کو صبح سویرے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔جیل حکام کےمطابق مجرم ممریز نے2005ءمیں رشتے کے تنازعے پر باپ فتح خان اور اسکے بیٹے امیر کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا