پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

تھر میں 100 سے زائد بچوں کی ہلاکت پر این سی ایچ آر نے رپورٹ طلب کرلی

datetime 28  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ کے صحرائی علاقے تھر میں 100 سے زائد نومولود بچوں کی ہلاکت پر نیشنل کمیشن فار یومن رائٹس (این سی ایچ آر) نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے سندھ کے چیف سیکریٹری سے 3 فروری تک رپورٹ طلب کرلی۔کمیشن نے تھر میں بچوں کی بڑھتی ہوئی اموات پر خدشات کا اظہار کیا، یہ اموات پانی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں، غذائی قلت ، قحط اور صحت کی ناکافی سہولیات کے باعث ہوئی ہیں۔این سی ایچ آر کے چار رکنی بینچ کے چیئرمین (ر) چیف جسٹس علی نواز چوہان، کمیشن کے رکن (آئی سی ٹی) چوہدری محمد شفیق، کمیشن کے رکن (کے پی) ڈاکٹر یحیٰ اور کمیشن کے رکن (اقلیت) اشفاق مسیح ناز نے ایک تحقیقاتی ٹیم کو بھی تھر بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مسئلے کو اولین ترجیح دی ہے۔دوسری جانب این سی ایچ آر نے فیڈرل پبلک سروسز کمیشن (ایف پی ایس سی) کے سیکریٹری سے 7 دن کے اندر یومیہ تنخواہ پر ملازمت کرنے والے اساتذہ کی ریگولرائزیشن کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔این سی ایچ آر نے یہ ہدایت یومیہ تنخواہ پر کام کرنے والے اساتذہ کی جانب سے دائر ایک درخواست کی سماعت کے دوران کی۔اس موقع پر ٹیچر ایکشن کمیٹی، کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویڑن اور تعلیم کے وفاقی ڈائریکٹوریٹ کے نمائندے موجود تھے۔کمیشن کو بتایا گیا کہ حکومت نے اساتذہ کی تنخواہوں کی مد میں رقم جاری کردی ہے۔کمیشن کو مزید بتایا گیا کہ اساتذہ کی ریگولرائزیشن کا معاملہ کیبنٹ ڈویڑن کمیٹی میں موجود ہے، جس کی صدارت ایف پی ایس سی کے سیکریٹری کررہے ہیں۔جس پر این سی ایچ آر بینچ نے ایف پی ایس سی کے سیکریٹری کو 7 دن میں رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…