بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

اگر پڑھنا ہے تو تیار ہوجائیں! پنجاب میں ذہین و مستحق طلبا و طالبات کیلئے ایک اوربڑے اقدام کا فیصلہ

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں اجلاس منعقد ہوا جس میں غیرملکی اور ملکی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے ذہےن و مستحق طلباءو طالبات کےلئے ”چیف منسٹرز ٹیلنٹ سکالرشپ پروگرام“ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہونہار اور مستحق طلبا و طالبات کو دنیا کی پہلی 50 یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی پروگرام کیلئے سکالرشپ دیئے جائیں گے اوران غیرملکی یونیورسٹیوں میں داخلے کے اہل ، مستحق اور ذہین طلبا و طالبات کو میرٹ پر پی ایچ ڈی پروگرام کیلئے سکالرشپ ملیں گے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں بھی طلبا و طالبات کو ماسٹرز کی تعلیم کیلئے سکالرشپ دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ماہرین تعلیم پر مشتمل کمیٹی کو سکالرشپ کی فراہمی کا طریقہ کار اور دیگر امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تعلیم سے جڑا ہوا ہے۔ تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔انہوںنے کہا کہ ملکی یونیورسٹیوں میں سکالرشپ کیلئے مضامین اور دیگر طریقہ کار کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل، چیئرمین پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، وائس چیئرمین پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ ڈاکٹر امجد ثاقب اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…