بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاسپورٹ کا حصول۔۔ آج سے وہ کام شروع ہورہاہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان (آج)پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی انٹر ایکٹیو وائس ریسپانس (آئی وی آر) بیسڈ ہیلپ لائن سروس نیشنل بینک کی برانچ لیس بینکنگ اور موبائل پے منٹ کے ذریعے پاسپورٹ فیس کی وصولی سروس کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ تقریب کا انعقاد دن بارہ بجے نادرا ہیڈ کوارٹرز میں کیا جائے گا۔انٹر ایکٹیو وائس ریسپانس (آئی وی آر) بیسڈ ہیلپ لائن کی سہولت کے آغاز سے درخواست گزار کسی بھی موبائل سے 9988 ڈائل کرکے اپنے پاسپورٹ کی درخواست پر پیش رفت، پاسپورٹ کے حصول کے لئے ضروریات، مختلف اقسام کے پاسپورٹ کےلئے فیسوں، ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے محل وقوع ، نیشنل بنک کی برانچوں کے بارے میں معلومات اور دیگر عام طور پر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات حاصل کر سکیں گے۔ ابتدائی طور پر یہ معلومات پانچ زبانوں ، اردو، انگریزی، پشتو، سندھی اور سرائیکی میں مہیا کی جائیں گی جن میں بعد میں اضافہ کیا جائے گا۔ موبائل/برانچ لیس بینکنگ کے ذریعے پاسپورٹ فیس وصولی کی سہولت نیشنل بینک آف پاکستان کے اشتراک سے شروع کی جا رہی ہے۔ اس سہولت کے تحت درخواست گزاروں کو یہ سہولت حاصل ہو جائے گی کہ وہ پاسپورٹ کی فیس موبی کیش، یو پیسہ وغیرہ کے ذریعے ایک لاکھ سے زیادہ مراکز پر جمع کرا سکیں گے۔ اس سہولت سے درخواست گزاروں کو نیشنل بنک کی مخصوص برانچوں پر ہی فیس جمع کرانے کی شرط سے چھٹکارہ مل جائے گا۔ ابتدائی طور پر یہ سہولت راولپنڈی اور اسلام آباد میں 4200موبی کیش مراکز پر شروع کی جا رہی ہے جسے مارچ 2016تک ملک بھر میں پھیلا دیا جائےگا اور یو-پیسہ اور موبائل پیسہ کے ذریعے بھی فیس کی ادائیگی کی سہولت مہیا کی جائےگی۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…