لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان شادی کے سوال پر شرما گئے ،اگر بہنوں نے تلاش کر لی ہے تو مجھے علم نہیں ۔گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران وقفہ صحافی نے عمران خان سے سوال پوچھا کہ آپ کی بہنوں نے کوئی لڑکی پسند کر لی ہے اور آپ نے ہاتھ میں پہنی ہوئی انگھوٹی کا راز تو اسلام آباد کے صحافیوں کو بتادیاہے اب لاہور کے صحافیوں کو بھی بتا دیں ۔صحافی کا سوال سن کر عمران خان قہقہوں کے ساتھ ہنس پڑے اور انتہائی خوشگوار موڈ میں جواب دیا کہ ان کی بہنوں نے اگر کسی کو تلاش کر لیاہے تو انہیں معلوم نہیں ۔