لاہور ( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تین حلقوں میں دھاندلی ثابت ہوگئی ہے،حکومت انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنی تو پھر سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہو گا ،دھاندلی میں ملوث افراد کیخلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی، اگر خاموشی سے بیٹھ گئے تو 2018 میں بھی دھاندلی ہوگی، نادرہ بتائے کہ این اے 122 میں اکیس ہزار ووٹ کہاں سے آئے جوکہ2013 ء کی لسٹوں میں درجن نہیں تھے، میگا پروجیکٹ بننے چاہئے مگر اس میں کمیشن نہیں ہونی چاہئے، خیبر پختونخواہ میں بھی میٹرو بنانا چاہتے ہیں مگر وفاقی حکومت ہمیں ریلوے کی سڑک نہیں دے رہی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری انفارمیشن نعیم الحق، چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی اور صوبائی الیکشن کمشنرکرنل (ر) اعجازمنہاس، ڈاکٹر شاہد صدیق، فاطمہ چدھڑ بھی موجود تھے جبکہ سینئروکیل عرفان قادر نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ملک قرضوں پر چل رہا ہے ،موجودہ حکومت نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت پر دگنا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ، جبکہ اس کی قیمت میں بیس روپے کمی ہونی چاہئے ۔2018 ء کا الیکشن شفاف بنانے کے لئے دھاندلی کے خلاف آواز اٹھائی ، اگر دھاندلی کرنے والوں کوسزا نہیں ملے گی تو دھاندلی کو روکا نہیں جاسکتا اور 2018ء کے انتخابات میں بھی دھاندلی ہو گی ۔ نادرہ بتائے کہ این اے 122 میں اکیس ہزار ووٹ کہاں سے آئے جوکہ2013 میں نہیں تھے۔اگر ہمیں انصاف نہ ملاتو سڑکوں پرنکلنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہوگا اور احتجاج میں جو بھی جماعت ہمارے ساتھ ہوگی اسے خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایک سال میں خیبرپختونخوا میں 87 فیصد دہشت گردی کم ہوئی ہے جبکہ باچا خان یونیورسٹی کے گارڈ نے زبردست مقابلہ کیا تاہم صوبے میں 64 ہزار تعلیمی ادارے ہیں سب کو سکیورٹی فراہم کرنا مشکل ہے ، نیشنل ایکشن پلان میں صرف سکیورٹی پلان نہیں بلکہ جامع پلان ہے جبکہ کراچی میں دہشتگردی میں کمی کی وجہ سے ٹارگٹ کلرکا پیچھا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور فلائی اوور6 ماہ میں 6 کروڑ لاگت سے بنایاگیا ہے جو کہ لاہور فلائی اور کے مقابلے میں دگنے کم خرم پر بنا ۔میگا پروجیکٹ بننے چاہئے مگر اس میں کمیشن نہیں ہونی چاہئے، کے پی کے میں بھی میٹروبنانا چاہتے ہیں مگر وفاقی حکومت ہمیں ریلوے کی سڑک نہیں دے رہی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی ممبرشپ کو آسان کردیا گیا ہے اور اب ایک ایس ایم ایس کے ذریعے ممبرشپ حاصل ہو سکے گی، ممبرشپ کے طریقہ پرمختلف تجربوں کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ 90088 پر ایک میسج کے ذریعے ممبر کا آغا ز شروع ہو گیا ہے ۔ تمام ممبرشپ موبائل فون کے ذریعے ہوگی اور اب الیکٹرول رول بنانے نہیں بنائیں پڑیں گے، پچھلے انٹرا پارٹی الیکشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں پیش نظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ عمران خان نے تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی انہوں نے بڑی محنت سے ممبرشپ کے سسٹم کو تیار کیا ہے، بعدازاں الیکشن کمیشن کی ٹیم سے انٹرا پارٹی الیکشن کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا جبکہ چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ سابقہ ضلعی ناظم میاں عامر کے گھر ان کے والد کی تعزیت کے لئے گئے ۔ جہاں انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی دعاء کی، اس موقع پرنعیم الحق، جہانگیر ترین ، عبدالعلیم خان، میا ں اسلم اقبال ، عون چوہدری بھی موجودتھے۔
تین حلقوں میں دھاندلی ثابت، انصاف کی راہ میں رکاوٹ، دھاندلی میں ملوث افراد کون؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
بگرام ایئر بیس پر طالبان کا بڑا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا، واشنگٹن پوسٹ کا تہلکہ خیز انکشاف















































