لاہور ( نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت یہاں اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا،جس میں نوجوانوں کو چینی زبان سکھانے کیلئے چین بھجوانے کے پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی زبان سکھانے کیلئے نوجوانوں کو جلد چین بھجوایا جائے گا۔نوجوانوں کا انتخاب شفافیت کی پالیسی کے تحت میرٹ پر کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں نوجوانوں کو دوسالہ چینی زبان کے مترجم کاکورس کرایا جائے گااورنوجوانوں کا پہلا بیچ مارچ میں چین جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں نوجوانوں کو چینی زبان کے دوسالہ کورس کے ساتھ چارسالہ ڈگری کورس بھی کرایا جائے گا۔چین میں پاکستان کے سفیرسن ویڈانگ نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی