اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ارکان کے درمیان ہلکی پھلکی نوک جھونک ہوگئی ، کمیٹی میں قہقہے گونجنے لگے۔پی اے سی کے اجلاس میں آڈٹ اعتراضات کے دوران تحریک انصاف کے شفقت محمود نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا کہ کیا پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان پرائیویٹ اداروں سے بھی پرنٹنگ کراتی ہے؟ مسلم لیگ ن کے رکن شیخ روحیل اصغر بولے آپ تو بیلٹ پیپر اردو بازار سے چھپوانے کے الزامات لگاتے رہے ہیں، آج اتنے حیران کیوں ہورہے ہیں۔ اس پر اجلاس میں قہقہے گونجنے لگے۔شفقت محمود نے کہا یہ تو درست ہے کہ بیلٹ پیپرز اردو بازار سے چھپوائے گئے تھے۔ شیخ روحیل اصغر نے جواب دیا کہ آپ اس بخار سے کبھی باہر نہیں آئیں گے، آپ کا آخری ٹھکانہ پاگل خانہ ہے